ڈونلڈٹرمپ دنیا میں تعصب ،تشدد اور نفرت کی سیاست کوفروغ نہ دیں‘غیورپاکستانیوں کے ساتھ چین اورترکی کے حکام اورعوام نے بھی متنازعہ ڈونلڈ ٹرمپ کی چارج شیٹ کومستردکردیا ہے

مرکزی نائب صدر مسلم سٹوڈنٹ فیڈریشن راجہ توقیر نجیب ایڈووکیٹ کی صحافیوں سے بات چیت

جمعہ 12 جنوری 2018 15:19

اسلام گڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 جنوری2018ء) مرکزی نائب صدر مسلم سٹوڈنٹ فیڈریشن راجہ توقیر نجیب ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ ڈونلڈٹرمپ دنیا میں تعصب ،تشدد اور نفرت کی سیاست کوفروغ نہ دیں۔غیورپاکستانیوں کے ساتھ چین اورترکی کے حکام اورعوام نے بھی متنازعہ ڈونلڈ ٹرمپ کی چارج شیٹ کومستردکردیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کاوجود دہشت گردی کے نتیجہ میں بار بار چھلنی ہوا ،ہماری ریاست نے دہشت گردی کے سدباب کیلئے دوسرے ملکوں کی بجائے بہت زیادہ قربانیاں دیں اورہم مسلسل قیمت چکارہے ہیں الٹا پاکستان پردہشت گردوں کوپناہ دینے کاگھٹیاالزام عائدکرناشرمناک ہے ان خیا لات کا اظہارانہو ں نے صحا فیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔

راجہ توقیر نجیب ایڈووکیٹنے کہا کہ۔

(جاری ہے)

پاکستان نے پوری دنیا میں تنِ تنہا دہشگردی کا نہ صرف مقابلہ کیا بلکہ دہشتگردوں کی کمر بھی توڑی آج امریکہ کی دہشتگری کے خلاف پالیسی متنازعہ ہو چکی ہے را کی مدد سے پاکستان اور افغانستان میں دہشتگردی کا بیج بونے والا بھارت امریکہ کا منظور نظر بنا ہوا ہے جس سے خطے میں دہشتگردی کے خدشات مزید بڑھ چکے ہیں ہم دشمن کیلئے چٹان کی مانند ہیں،ہمارے ہوتے ہوئے کسی کو پاکستان کی طرف میلی نگاہ سے دیکھنے کی جرات نہیں ہوسکتی۔

مادروطن کی حفاظت کیلئے ہمارے سینے حاظر ہیں۔تعمیروطن سے دفاع وطن تک پسینہ بہے یاخون ہم پیچھے ہٹنے وا لے نہیں ہیں ڈونلڈ ٹرمپ کی پاکستانی بارے پالیسی انتہائی منفی اور حقائق کے منافی ہی ٹرمپ اپنی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کے لئے پاکستان کے خلاف بلاجواز الزام تراشی کررہا ہے اور دھمکیاں دے رہا ہے پاکستان نے دہشتگردی کے خاتمے کے لیے ہزاروں قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کیا اورمعاشی طور پر بھی خسارے میں ہوا لیکن اس کے بدلے میں امریکہ نے پاکستان سے ہر پلیٹ فارم پر ڈو مور کا مطالبہ کیا جو قابل مذمت بات ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔

متعلقہ عنوان :