چیئرمین آزاد کشمیر احتساب بیورو اسلم خان کاضلع متعلقہ شکایات کے حوالے سے ضلع جہلم ویلی کا دورہ

تمام ضلعی آفیسران کو عوامی نوعیت کی شکایات کو بروقت یکسو کرنے کی ہدایت

جمعہ 12 جنوری 2018 15:18

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 جنوری2018ء)آزادجموں وکشمیر احتساب بیور و کی طرف سے جاری ہونے والی پریس ریلیز کے مطابق آزاد جموں وکشمیر احتساب بیورو کے چیئرمین راجہ محمد اسلم خان نے ہمراہ ڈائریکٹر شکایات امجد علی منہاس کے ضلع جہلم ویلی سے متعلقہ شکایات کے حوالے سے ضلع جہلم ویلی کا دورہ کیا۔دوران دورہ چیئرمین چیئرمین احتساب بیورو نے تمام ضلعی آفیسران کو عوامی نوعیت کی شکایات کو بروقت یکسو کرنے کی ہدایت کی ۔

(جاری ہے)

اس دورہ کے دوران چیئرمین احتساب بیورو نے زیرکار شکایات پر موقع پر ہی بعد از سماعت شاکیان متعلقہ آفیسران کو فوری طور پر دادرسی فراہم کئے جانے کی نسبت احکامات جاری کئے۔دوران دورہ چیئرمین احتساب بیورو نے جوڈیشل کمپلیکس کا دورہ بھی کیا اور جوڈیشل آفیسران /بار ممبران سے ملاقات کرتے ہوئے تفصیلی بریفنگ بھی لی۔جناب چیئرمین احتساب بیورو نے تمام متعلقہ ضلعی آفیسران کو سختی سے ہدایت کی کہ جاریہ منصوبہ جات کو بمطابق تصریحات فوری تکمیل کروایا جائی تاکہ عوام اُن سے مستفید ہو سکے۔