پوپ فرانسس آئندہ ہفتے جنوبی امریکی ممالک کا دورہ کریں گے

جمعہ 12 جنوری 2018 15:16

ویٹیکن سٹی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 جنوری2018ء)پوپ فرانسس آئندہ ہفتے جنوبی امریکی ممالک کا دورہ کریں گے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق پوپ فرانسس اپنے اس ہفتے بھر کے دورے کے دوران پہلے چلی جائیں گے، جہاں وہ بدھ کے دن چلی اور ارجنٹائن کے قدیم مقامی باشندوں کے لیے ایک خصوصی دعائیہ تقریب کی قیادت کریں گے۔

(جاری ہے)

متوقع طور پر اس اجتماع میں چار لاکھ افراد شریک ہوں گے۔ پروگرام کے مطابق بعد میں کیتھولک مسیحیوں کے روحانی رہنما آئندہ جمعرات کے دن پیرو کا دورہ کریں گے۔