امریکی صدرکا ملک میں امیگریشن اصلاحات پر مبینہ طور پر غم و غصے کا اظہار

جاننا چاہتا ہوں کہ امریکا گندے ممالک سے آنے والوں لوگوں کو اپنے ہاں قبول کیوں کرے ایسے افراد کو امریکا سے نکال دینا چاہیے ،ڈونلڈ ٹرمپ کا امریکی قانون سازوں سے ملاقات میں گفتگو

جمعہ 12 جنوری 2018 15:16

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 جنوری2018ء) امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے ملک میں امیگریشن اصلاحات پر مبینہ طور پر غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

امریکی میڈیا کے مطابق ٹرمپ نے امریکی قانون سازوں کے ساتھ ایک ملاقات میں کہا کہ وہ جاننا چاہتے ہیں کہ امریکا گندے ممالک سے آنے والوں لوگوں کو اپنے ہاں قبول کیوں کری ان کا اشارہ مبینہ طور پر ہیٹی، ایل سلواڈور اور افریقی ممالک کی طرف تھا۔ وائٹ ہاس نے اس بیان کو مسترد نہیں کیا اور نہ ہی امریکا کے تمام میڈیا اداروں نے اسے رپورٹ کیا ہے۔ ٹرمپ نے مزید کہا کہ ایسے افراد کو امریکا سے نکال دینا چاہیے۔ اس بیان پر امریکا میں کئی حلقوں نے شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :