ایرانی جوہری ڈیل کا احترام کیا جانا چاہیے، ماکروں کا ٹرمپ کو پیغام

جمعہ 12 جنوری 2018 15:16

پیرس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 جنوری2018ء) فرانسیسی صدر ایمانوئل ماکروں نے اپنے امریکی ہم منصب ڈونلڈ ٹرمپ سے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ طے پانے والے عالمی جوہری معاہدے کا احترام کیا جانا چاہیے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ماکروں نے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ سے کہا کہ یہ ڈیل اہم ہے اور اسے حتمی شکل دینے والے تمام ممالک کو اس پر عملدرآمد کرنا چاہیے۔ امریکی صدر دو ہزار پندرہ میں طے پانے والی اس تاریخی ڈیل کی کھل کر مخالفت کرتے ہیں اور اندیشہ ہے کہ واشنگٹن حکومت اس معاہدے سے دستبردار بھی ہو سکتی ہے۔ اس ڈیل کے تحت ایران نے اپنی جوہری سرگرمیوں کو محدود کیا جبکہ اس پر عائد عالمی اقتصادی پابندیوں میں نرمی کر دی گئی تھی۔

متعلقہ عنوان :