ون بیلٹ ون روڈ منصوبہ،
تازہ ترین : 1

ون بیلٹ ون روڈ منصوبہ،

ایئر یونیورسٹی میں دو روزہ عالمی کانفرنس''لائف کون 2018-''کا انعقاد 15جنوری سے ہوگا

ون بیلٹ ون روڈ منصوبہ،
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 جنوری2018ء) ون بیلٹ ون روڈ منصوبے کے تناظر میںفضائیہ میڈیکل کالج، ایئریونیورسٹی کے زیراہتمام دو روزہ عالمی کانفرنس کا انعقاد 15اور16جنوری کوایئریونیورسٹی مین کیمپس آڈیٹوریم میںہوگا۔ تفصیلات کے مطابق لائف کون کانفرنس کا مقصد صحت اور منسلکہ سائنسی شعبہ جات کے مختلف پراجیکٹس کے حوالے سے جدید تحقیق اور جدت پسندی کو فروغ دینا ہے، کانفرنس کے افتتاحی سیشن سے سابقہ وفاقی وزیر اور ماہر صحت ڈاکٹر ثانیہ نشترکا کلیدی خطاب ہوگا ۔

اس موقع پر چین کی نارتھ ویسٹرن پولی ٹیکنیکل یونیورسٹی کا ایک وفد بھی اپنے ریسرچ پیپرز پیش کرے گا،ون بیلٹ ون روڈ منصوبے کے تحت پاکستانی اور چینی مندوبین کے درمیان میڈیکل اور لائف سائنس سے متعلقہ مختلف موضوعات پرتعاون کیلئے تجاویز کا تبادلہ بھی کیا جائے گا۔منتظمین کے مطابق کانفرنس میںعالمی سطح کے صحت اور دیگر متعلقہ شعبوں کے ماہرین شریک ہونگے، کانفرنس کا مقصد فضائیہ میڈیکل کالج، ایئر یونیورسٹی اور مختلف ملکی و بین الاقوامی اعلیٰ تعلیمی و تحقیقی اداروں کے مابین ریسرچ کیلئے رابطوں کو مستحکم کرنا بھی ہے۔ایئریونیورسٹی میں منعقدہ لائف کون کانفرنس کا اختتامی سیشن 16جنوری کو منعقد کیا جائے گا۔
وقت اشاعت : 12/01/2018 - 15:07:19
One Belt One-Road Plan, Two-Day International Conference on Air University 'Lite Who 2018 -' will be organized January 15

In the context of the One-belt One-Road Project, two-day international conference organized at Ziaia Medical College, Environment University will be organized on 15th and 16 January at the University of Aerospace Campus Auditorium. According to the details, the aim of the Life Conference is to promote modern research and innovation in relation to various projects related to health and related scientific fields, former federal minister and specialist health doctor Dr. Sanya Nuttarka will address the inauguration session.