فروری کویوم یکجہتی کشمیرپرملک بھرمیں عام تعطیل کا اعلان
تازہ ترین : 1

فروری کویوم یکجہتی کشمیرپرملک بھرمیں عام تعطیل کا اعلان

ملک بھرمیں یوم یکجہتی کشمیر بھر پور طریقے سے منایا جائے گام،تمام سرکاری، نیم سرکاری اور نجی ادارے بند رہیں گے،کشمیری عوام سے اظہاریکجہتی کے لئے صبح 10بجے ایک منٹ کیلئے خاموشی اختیار کی جائے گی،وفاقی وزارت داخلہ کا نوٹی فکیشن جاری

فروری کویوم یکجہتی کشمیرپرملک بھرمیں عام تعطیل کا اعلان
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 جنوری2018ء) وفاقی حکومت نے 5 فروری کویوم یکجہتی کشمیرپرعام تعطیل کا اعلان کر تے ہوئے کہا ہے کہ ملک بھرمیں یوم یکجہتی کشمیر بھر پور طریقے سے منایا جائے گام،تمام سرکاری، نیم سرکاری اور نجی ادارے بند رہیں گے ۔وفاقی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق ہرسال کی طرح اس سال بھی ملک بھرمیں 5 فروری کو یوم یکجہتی کشمیر بھر پور طریقے سے منایا جائے گا۔

اس روزملک بھرمیں عام تعطیل ہوگی اور تمام سرکاری، نیم سرکاری اور نجی ادارے بند رہیں گے۔ہرسال کی طرح ملک بھر میں کشمیری عوام سے اظہاریکجہتی کے لئے صبح 10 بجے ایک منٹ کے لئے خاموشی اختیار کی جائے گی، آزاد کشمیرمیں کشمیریوں سے اظہاریکجہتی کے لیے انسانی ہاتھوں کی زنجیربنائی جائے گی۔ اس کے علاوہ تمام چھوٹے بڑے شہروں میں ریلیوں، مذاکروں اورکانفرنسس کا اہتمام کیا جائے گا جس میں مسئلہ کشمیر کی اہمیت اورکشمیریوں کے حق خود ارادیت کی غرض و غایت اوربھارتی قابض فوج کے نہتے عوام پر ظلم وستم پر روشنی ڈالی جائے گی۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 12/01/2018 - 15:07:19

اس خبر پر آپ کی رائے‎

February Kyum announces a general holiday in Kashmir All the government, semi-governmental and private institutions will be closed in the country on a permanent basis in the country, Kashmir will continue to be held for 10 minutes in the morning for expressing commitment to the Kashmiri people, the Federal Ministry of Interior issued a notification.

The federal government announced the 5th solidarity Kashmir-based holiday on February 5, saying that the unity, unity, government and private institutions will be closed on one-day unity in Kashmir. The issued by the Ministry of Interior According to the notification, according to the notification, every year, like this year, one year will be celebrated in a single day on February 5 in the country.

Related : Interior Ministry

متعلقہ عنوان :