پائیدار ترقیاتی اہداف کیلئے اپنے پارلیمانی وسائل استعمال کر نا ہماری ذمہ داری ہے، مریم اورنگزیب

جمعہ 12 جنوری 2018 14:56

پائیدار ترقیاتی اہداف کیلئے اپنے پارلیمانی وسائل استعمال کر نا ہماری ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 جنوری2018ء) وزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ ہماری ذمہ داری ہے ککہ پائیدار ترقیاتی اہداف کے لئے ہم اپنے پارلیمانی وسائل استعمال کریں‘ ہماری متعلقہ حکومتیں پائیدار ترقی کے حصول کے لئے مقرر کردہ اہداف پر عمل پیرا ہیں‘ سزائوں کو عبرتناک بنانے کے لئے پنجاب حکومت اقدامات کررہی ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو پائیدار ترقیاتی اہداف کے حصول پر گول میز کانفرنس منعقد ہوئی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ کانفرنس کے انعقاد سے ترقی کے بیانیے کا وژن سچ ہوتا دکھائی دیتا ہے۔ ہماری ذمہ داری ہے کہ پائیدار ترقیاتی اہداف کیلئے ہم اپنے پارلیمانی وسائل استعمال کریں ہماری متعلقہ حکومتیں پائیدار ترقی کے حصول کے لئے مقرر کردہ اہداف پر عمل پیرا ہیں۔ وزیر مملکت نے کہا کہ قصور واقعے کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ہماری ذمہ داری ہے ایسے اقدامات کریں کہ مستقبل میں ایسے واقعات نہ ہوں۔ قانون ایسا ہونا چاہئے ہر سطح پر جس پر عمل درآمد کیا جاسکے۔ سزائوں کو عبرتناک بنانے کے لئے پنجاب حکومت اقدامات کررہی ہے۔

متعلقہ عنوان :