نامور شاعر ابوالاثر حفیظ جالندھری کا8 11یوم پیدائش پرسوں منایاجائیگا

اردو ادب کے معروف شاعر احمد فراز کا87واں یوم پیدائش( کل) 14 جنوری کو منایاجائیگا

جمعہ 12 جنوری 2018 14:52

نامور شاعر ابوالاثر حفیظ جالندھری کا8 11یوم پیدائش پرسوں منایاجائیگا
ڈسکہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جنوری2018ء)نامور شاعر ابوالاثر حفیظ جالندھری کا8 11یوم پیدائش پرسوں 14جنوری کو منایاجائیگا حفیظ جالندھری قومی ترانہ کے خالق تھے وہ 14جنوری1900کو انڈیا کے شہر جالندھر میں پیدا ہوئے 1947ء کو پاکستان معرض وجود میں آنے کے بعد انہوںنے انڈیا سے لاہور نقل مکانی کرلی تھی ان کا 118یوم پیدائش ملک بھر میں منایاجائیگا اوراس موقع پر مذہبی سماجی ‘فلاحی اور مسلم لیگ کے زیراہتمام تقریبات کا انعقاد کیاجائیگا-اردو ادب کے معروف شاعر احمد فراز کا87واں یوم پیدائش( کل) 14 جنوری کو منایاجائیگا احمد فراز کا اصل نام سید احمد شاہ تھا وہ 14جنوری 1931ء کوخیبر پختونخواہ کے شہر نوشہرہ میں پیداہوئے ان کے مجموعہ کلام تنہا تنہا‘درد آشوب ‘نایافت ‘بے آواز گلی کوچوں میں ‘خواب گل پریشان ہیں احمد فراز کو ادبی خدمات پر ڈاکٹر اقبال ایوارڈ‘آدم جی ادبی ایوارڈ ‘بھارت میں ٹاٹا ایوارڈ‘امریکہ میں ملینیئم ایوارڈاور اسکے علاوہ ستارہ امتیاز‘ہلال امتیاز اور دھنک ایوارڈ سے بھی نواز گیا تھا -