خیبر پختو انخواہ ،پولیس اہلکار سرعام رشوت وصول کرنے لگے

جمعہ 12 جنوری 2018 14:22

خیبر پختو انخواہ ،پولیس اہلکار سرعام رشوت وصول کرنے لگے
پشاور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔12جنوری2018ء) :خیبر پختو انخواہ میں پولیس اہلکار سرعام رشوت وصول کرنے لگے ہیں جن کی ویڈیو بھی بنائی گئی ہے کہ وہ کس طرح سے رشوت کا تقاضہ کرتے ہیں ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق خیبر پختو انخواہ نو شہرہ کچہری میں جب ملزم کو کئی ماہ بعد رہاہ کیا گیا تو پولیس اہلکار کا کہنا تھا کہ آپ کو رہائی ملی ہے تو ہمارے لئے چائے پانی کا بھی بندوبست کیاجائے جس پر بری ملزم کی جانب سے انہیں چائے پانی دینے کے لئے رشوت دی گئی جس پر پولیس اہلکار نے بری ملزم کو خوش ہو کر جانے دیا ۔

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین کی جانب سے آئے روز یہی کہا جاتا ہے کہ خیبر پختو انخواہ جیسی انصاف پرست اور اصولوں پر منبی پولیس پاکستان کے دوسرے اضلاع میں نہیں ہے لیکن رشوت کے لئے پولیس اہلکاروں کے اس طرح سے تقاضے کرنا خیبر پختو انخواہ میں بھی نظر آنے لگے ہیں ۔ 

متعلقہ عنوان :