چیئرمین نیب کا بدعنوان عناصر کے خلاف نیب کو بلا تفریق کارروائی کا حکم

پاکستان کرکٹ بورڈ‘ پاکستان ہاکی فیڈریشن اور پاکستان سپورٹس بورڈ میں مبینہ مالی بدعنوانی اور وسائل کے بے دریغ استعمال کی آڈٹ رپورٹس اور عوامی شکایات کی روشنی میں شکایت کی جانچ پڑتال کا حکم‘ دو ماہ میں رپورٹ طلب

جمعہ 12 جنوری 2018 14:45

چیئرمین نیب کا بدعنوان عناصر کے خلاف نیب کو بلا تفریق کارروائی کا حکم
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جنوری2018ء) قومی احتساب بیوروکے چیئرمین جسٹس جاوید اقبال نے اپنے منصب کی ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد نہ صرف ’’احتساب سب کیلئے‘‘ کی پالیسی اپنائی بلکہ اس پر زیروٹالرنس اور خود احتسابی کے عمل کے تحت سختی سے عملدرآمد کروایا جا رہا ہی- بدعنوان عناصر کی گرفتاری کے علاوہ مفرور اور اشتہاری ملزمان کی بھی گرفتاری کا حکم دیا تھا جس کے نتیجہ میں گزشتہ تین ماہ میں تقریبا 15مفرور /اشتہاری ملزمان کو گرفتار کیا جاچکا ہے اس کے علاوہ بدعنوان عناصر کے خلاف بھی نیب کو بلا تفریق کارروائی کا قانون کے مطابق حکم دیا گیا ہے تاکہ ملک سے بدعنوانی کا خاتمہ ہواور ملک ترقی وخوشحالی کی راہ پر گامزن ہو- اس کے علاوہ نیب نے بعض نجی /کوآپریٹو ہائوسنگ سوسائٹیاں جنہوں نے عوام کی جمع پونجی لوٹ کر نہ تو عوام کو ان کی رقم کے بدلے میں پلاٹ دیئے اور نہ ہی ان کی رقم واپس کی- چیئرمین نیب نے نہ صرف اس کا نوٹس لیا بلکہ تقریبا 9ہائوسنگ سوسائٹیوں سے عوام کے کروڑوں روپے گزشتہ 3ماہ میں واپس کروانے کے علاوہ کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی ای) اسلام آباد کیپٹل ٹیرٹری (آئی سی ٹی)اور راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی (آر ڈی ای) کو ہدایت کی ہے کہ راولپنڈی اور اسلام آباد میں کام کرنے والی نجی ہائوسنگ سوسائٹیوں کی تفصیل نیب کو فراہم کرنے کے علاوہ ان کی مکمل تفصیل نہ صرف اخبارات میں شائع کی جائیں بلکہ اپنے ویب سائٹس پر بھی ان کی تفصیل عوام کی سہولت کیلئے فراہم کریں اس کے علاوہ سی ڈی اے‘ آئی سی ٹی اور آر ڈی اے نے غیر قانونی ہائوسنگ سوسائٹیاں کیسے وجودمیں آئیں اور ضابطے کی کارروائی مکمل کئے بغیر این او سی اور لے آئوٹ پلان کا اجراء کیسے کیاگیا اور متعلقہ ادارے قانون کے خلاف ورزی پر کیوں خاموش رہے اور اپنے فرائض سے قانون کے مطابق کیوں غفلت برتی جس کی وجہ سے عوام کی عمر بھر کی جمع پونجی بدعنوان عناصر نے نہ صرف لوٹی بلکہ اپنی رقم کی وصولی کیلئے متعلقہ متاثرین آج تک دربدر کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں- نیب کو اس کی تفصیلی رپورٹ فراہم کی جائے تاکہ قانون شکن عناصر کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے اور عوام کو ان کی لوٹی گئی رقم واپس دلوانے کیلئے قانون کے مطابق اقدامات اٹھائے جائیں-چیئرمین نیب جسٹس(ر) جاوید اقبال نے پاکستان کرکٹ بورڈ‘ پاکستان ہاکی فیڈریشن اور پاکستان سپورٹس بورڈ میں مبینہ مالی بدعنوانی اور وسائل کے بے دریغ استعمال کی آڈٹ رپورٹس اور عوامی شکایات کی روشنی میں شکایت کی جانچ پڑتال کا حکم دیا ہے اور دو ماہ میں رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہی-

متعلقہ عنوان :