کراچی میں دفتر جانے والے پولیس اہلکار ٹارگٹ کلنگ کا شکا ر

پولیس اور رینجرز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کردی

جمعہ 12 جنوری 2018 14:41

کراچی میں دفتر جانے والے پولیس اہلکار ٹارگٹ کلنگ کا شکا ر
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جنوری2018ء) کراچی میں دو نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کر کے پولیس اہلکار کو قتل کردیا۔کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں لنڈی کوتل چورنگی کے قریب دو نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے دفتر جانے والے پولیس اہلکار پر فائرنگ کی اور فرار ہوگئے۔

(جاری ہے)

مسلح ملزمان کی فائرنگ سے پولیس اہلکار موقع پر جاں بحق ہوگیا، پولیس کے مطابق اہلکار کی شناخت شاکر احمد کے نام سے ہوئی جس کے سر میں گولی ماری گئی۔

ایس ایس پی سینٹرل عرفان بلوچ کا کہنا ہے کہ جاں بحق اہلکار شاکر احمد گلبرگ تھانے ڈیوٹی پر جارہا تھا جسے راستے میں نشانہ بنایا گیا۔واقعے کے بعد پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی جس کے بعد علاقے کو گھیرے میں لیتے ہوئے ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی۔