6 سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے والا پولیس کانسٹیبل گرفتار

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 12 جنوری 2018 13:53

اترپردیش (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12 جنوری 2018ء) : بھارتی ریاست اُترپردیش کے شہر میں 6 سالہ بچی سے جنسی زیادتی کرنے والے پولیس کانسٹیبل کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کانسٹیبل سبھاش ، جو سیلز ٹیکس ڈیپارٹمنٹ میں ڈیپیوٹیشن پر ہے، نے بچی کو اپنے گھر لے جا کر ہوس کا نشانہ بنایا۔

(جاری ہے)

سورج پور پولیس اسٹیشن کے انچارج اکھیلیشن پردھن نے بتایا کہ متاثرہ بچی کا گھر کانسٹیبل کے پڑوس میں تھا۔

متاثرہ بچی کے اہل خانہ نے چیخیں سنتے ہی بچی کو برآمد کیا اور کانسٹیبل کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔ کانسٹیبل کا کہنا ہے کہ اس نے گھر کے باہر کھیلتی ہوئی بچی کو اُٹھایا اور اپنے گھر لے گیا۔ اس معاملے میں مزید تفتیش جاری ہے جبکہ پولیس کانسٹیبل کے خلاف بچی کے والدین کی مدعیت میں مقدمہ درج کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :