یمن کے حوثی باغیوں کا سعودی عرب پر ایک اور بیلیسٹک میزائل حملہ

جمعہ 12 جنوری 2018 14:38

یمن کے حوثی باغیوں کا سعودی عرب پر ایک اور بیلیسٹک میزائل حملہ
ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 جنوری2018ء) یمن کے حوثی باغیوں نے ایک اور بیلیسٹک میزائل سعودی کے سرحدی علاقے میں داغا ہے جبکہ سعودی عرب کی افواج نے میزائل کو مار گرا دیا۔

(جاری ہے)

عرب ٹی وی کے مطابق حوثی باغیوں نے بیلسٹک میزائل یمن کے سعودی عرب سے ملنے والے علاقے سے نجران شہر پر داغا لیکن سعودی عرب کی چوکس فوج نے باغیوں کے بیلسٹک میزائل کو نجران میں گرنے سے پہلے فضا میں ہی تباہ کردیا۔ بدھ کے روز اتحادی افواج کے ترجمان کہاتھاکہ حوثی باغی تاحال ستاسی بیلسٹک میزائل سعودی عرب پر داغ چکے ہیں لیکن افواج نے تمام میزائلوں کو میزائل دفاعی نظام سے فضا میں ہی تباہ کردیا۔

متعلقہ عنوان :