سانحہ قصور جیسے واقعات کے سدباب کے لئے شعور اجاگر کرنے کے پروگرام شروع کئے جائیں‘ ..
تازہ ترین : 1

سانحہ قصور جیسے واقعات کے سدباب کے لئے شعور اجاگر کرنے کے پروگرام شروع کئے جائیں‘ کشور زہرہ

سانحہ قصور جیسے واقعات کے سدباب کے لئے شعور اجاگر کرنے کے پروگرام شروع ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 جنوری2018ء) ایم کیو ایم پاکستان کی رکن کشور زہرہ نے کہا ہے کہ سانحہ قصور جیسے واقعات کے سدباب کے لئے شعور اجاگر کرنے کے پروگرام شروع کئے جائیں‘ نصاب تعلیم میں تبدیلیاں کی جائیں‘ قوانین کا نفاذ اور ان پر عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں۔ جمعہ کو قومی اسمبلی میں قصور واقعہ پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے کشور زہرہ نے کہا کہ گزشتہ کچھ عرصے کے دوران 12 بچیوں کے ساتھ واقعات رونما ہو چکے ہیں۔

دو کلو میٹر کے علاقے میں ایسے واقعات رونما ہو رہے ہیں صاف ظاہر ہے کہ وہاں کوئی ایسا عادی مجرم ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے واقعات کے سدباب کے لئے حکومت کی طرف سے شعور اجاگر کرنے کے پروگرام شروع کئے جائیں۔اس حوالے سے نصاب تعلیم میں تبدیلیاں کی جائیں۔ ریاست کو عوامی مسائل پر توجہ دینی ہوگی، ہماری بات کو سیاسی تنقید نہ سمجھا جائے بلکہ ہمیں اپنی غلطیوں کو تسلیم کرکے آگے بڑھنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ قوانین کا نفاذ اور ان پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے انتہائی سنجیدگی سے اقدامات اٹھانے ہوں گے۔
وقت اشاعت : 12/01/2018 - 14:32:19

اس خبر پر آپ کی رائے‎

Programs to raise awareness for cases such as tragedy should be started, 'Teen Zehra

Teams of Pakistan Muslim League-Nawaz have said that programs for raising events such as Kasuri should be started to bring awareness to 'curriculum in education curriculum' to take steps to ensure implementation and implementation. Participating in a discussion on the Kasur incident in the National Assembly on Friday, Teen Zahra said that during the last few years, 12 incidents have happened.