کامیابی سے ہمیشہ خوشی ہوتی ہے،پرابھودیوا

جمعہ 12 جنوری 2018 14:32

کامیابی سے ہمیشہ خوشی ہوتی ہے،پرابھودیوا
ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جنوری2018ء) بالی وڈ اداکار، کوریوگرافر اور فلمساز پرابھودیوا نے کہا ہے کہ کامیابی سے ہمیشہ خوشی ہوتی ہے ،اس سے آگے مذید بہتر کرنے کا دبائو بھی ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق پرابھودیوا نے کہا ہے کہ میں خود کو متحمل مزاج رکھنے کی کوشش کرتا ہوں اور کامیابی اور ناکامی کو برابر دیکھتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ان کی تامل فلم ’’مرکری ‘‘ بہت زیادہ دلچسپ اور منفرد فلم ہو گی اور وہ بہت جلد تامل فلم کی ہدایات بھی دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ کام کرنے سے متعلق بہت لالچی ہیں اس لئے وہ بیک وقت اداکاری ،ہدایتکاری ،ڈانس اور فلم کی پیشکش بھی دیں گے۔