فلم ’’پرمانو‘‘ کی کہانی میں حقیقت کو دکھانے کی کوشش کی گئی ہے،ڈیانا پنٹے

جمعہ 12 جنوری 2018 14:31

فلم ’’پرمانو‘‘ کی کہانی میں حقیقت کو دکھانے کی کوشش کی گئی ہے،ڈیانا ..
ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جنوری2018ء) بالی وڈ اداکارہ ڈیانا پنٹے نے کہا ہے کہ فلم ’’پرمانو‘‘ کی کہانی میں جتنا ممکن ہو سکا ہے حقیقت کو دکھانے کی کوشش کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ ڈیانا پنٹے نے کہا ہے کہ انہیں فلم کا بے صبری سے انتظار ہے جو 1998 ء میں راجستھان کے علاقے پکھران میں جوہری بم کے تجربے پر مبنی ہے جس سے ملک کی تاریخ مکمل طور پر تبدیل ہوئی۔ اداکارہ نے کہا کہ انہوں نے فلم میں اپنے کردار کے لئے بہت زیادہ تحقیقکی ہے ۔ اداکارہ ڈیانا پنٹے فلم’’پرمانو: دا سٹوری آف پکھران ‘‘ میں اداکار جان ابراھام کے ساتھ مرکزی کردار ادا کررہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :