اپنے والد کی طرح نام اور مقام پیدا کرنے کے لئے بھرپور محنت کر رہا ہوں ‘ کامران جیلانی

جمعہ 12 جنوری 2018 13:56

اپنے والد کی طرح نام اور مقام پیدا کرنے کے لئے بھرپور محنت کر رہا ہوں ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جنوری2018ء)کراچی سے تعلق رکھنے والے اداکار کامران جیلانی نے کہا ہے کہ اپنے والد قربانی جیلانی کی طرح اپنا نام اور مقام پیدا کرنا چاہتا ہوں اور اس کے لئے بھرپور محنت اور لگن سے کوشاں ہوں۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ میرے والد نے بھرپور محنت اورمعیار ی کام سے اپنا مقام بنایااور میں بھی ان کے نقش قدم پر گامزن ہوں۔ سو سے زائد ڈرامہ سیریلز میں کام کر چکا ہو ں لیکن معیار پر کبھی سمجھوتہ نہیں کیا ۔ کامران جیلانی نے کہا کہ فلموں میں زیادہ دلچسپی نہیں اس لئے اس کی خواہش بھی نہیں کرتا البتہ چھوٹی سکرین پر نام کمانا چاہتا ہوں۔