بچوں سے زیادتی اور قتل کے واقعات وباء کی صورت اختیار کر چکے ہیں، سخت قانون سازی کی جائے‘ ثناء

جمعہ 12 جنوری 2018 13:56

بچوں سے زیادتی اور قتل کے واقعات وباء کی صورت اختیار کر چکے ہیں، سخت ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جنوری2018ء) اداکارہ ثناء نے کہا ہے کہ دھرنوں کا رواج کسی طرح بھی ملک کے مفاد میں نہیں کیونکہ اس سے معیشت کو نقصان پہنچنے سمیت عوا م کے معمولات زندگی بھی بری طرح متاثر ہوتے ہیں،ملک میں بچوں سے زیادتی اور قتل کے واقعات وباء کی صورت اختیار کر چکے ہیں جس کی روک تھام کیلئے سخت قانون سازی کی ضرورت ہے ۔

خصوصی گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ ملک میں عجیب طرح کے حالات ہیں جسکی وجہ سے ہر شخص میں بے چینی پائی جاتی ہے ۔

(جاری ہے)

احتجاج اور دھرنے معمول بن چکے ہیں جسکی وجہ سے عوام اپنے گھروں سے باہر نکلتے ہوئے خوفزدہ ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کواپنے حقوق کیلئے سڑکوں پر آنے سے پہلے بات چیت کے لئے ایک پلیٹ فارم مہیا کرے جس سے اس طرح کے احتجاج اور دھرنوں کو روکنے میں مدد ملے گی ۔ ثناء نے کہا کہ قصور میں معصوم زینب سے زیادتی اور قتل کا واقعہ دل دہلا دینے والا ہے اور پوری قوم کا متفقہ مطالبہ ہے کہ اس کے مجرم کو فی الفور کٹہرے میں لا کر ایسی عبرتناک سزا دی جائے کہ آئندہ کوئی بھی اس طرح کا جر م کرنے کا سوچ بھی نہ سکے۔

متعلقہ عنوان :