اداکار وماڈل ڈاکٹر ثمر ہمدانی کی بیک وقت چار ڈرامہ سیریل مختلف ٹی وی چینلز سے آن ایئر

جمعہ 12 جنوری 2018 13:56

اداکار وماڈل ڈاکٹر ثمر ہمدانی کی بیک وقت چار ڈرامہ سیریل مختلف ٹی وی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جنوری2018ء) اداکار وماڈل ڈاکٹر ثمر ہمدانی کی بیک وقت چار ڈرامہ سیریل مختلف ٹی وی چینلز سے آن ایئر ہیں جس میں وہ مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر ثمر ہمدانی ڈرامہ سیریل ’’نمک ،رسمیں ،شاید اورلائف لائن میں کردار نبھا رہے ہیں جس میں ان کے کرداروں کو بھرپور سراہا جارہا ہے ۔ ڈرامہ سیریل رسمیں کے ڈائریکٹر شوکت چنگیزی ،لائف لائن کے ڈائریکٹر فواد وائیں ، ڈرامہ سیریل شاید کے ڈائریکٹر سید علی رضا اسامہ اور ڈرامہ سیریل نمک کے ڈائریکٹر چوہدری افتخار ورک ہیں ۔ ڈاکٹر ثمر ہمدانی کی مزید دو ڈرامہ سیریل پائپ لائن میں ہیں ۔

متعلقہ عنوان :