لیلیٰ نے سستی شہرت کیلئے مجھ پر گاڑی ہتھیانے کا بے بنیاد الزام لگایا ‘ میرا

جمعہ 12 جنوری 2018 13:56

لیلیٰ نے سستی شہرت کیلئے مجھ پر گاڑی ہتھیانے کا بے بنیاد الزام لگایا ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جنوری2018ء) فلمسٹار میرا نے کہاکہ لیلیٰ نے مجھ پر گاڑی ہتھیانے کا بے بنیاد الزام لگایا ہے اور یہ سستی شہرت حاصل کرنے کیلئے کیا گیا ہے ،سب کو معلوم ہے کہ لیلیٰ اور مائرہ خان ڈرگز لیتی ہیں اور اسی کے اثر کی وجہ سے وہ بھیکی بھیکی باتیں کرتی ہیں ۔

(جاری ہے)

خصوصی گفتگو کرتے ہوئے میرا نے کہا کہ مائرہ خان کوکین پینے کے ساتھ انجکشن بھی لگاتی ہیں اورلیلیٰ بھی ہر وقت نشے کے عالم میں رہتی ہیں۔

میں پچھلے پانچ سال سے امریکہ اور دبئی میں سٹڈی میں مصروف ہوں اور میرا ان سے کوئی رابطہ نہیں ۔انہوںنے کہاکہ لیلیٰ میرے بھائی سے شادی کی خواہشمند تھی ۔ انہوںنے کہاکہ میں مائرہ خان اور لیلیٰ کے لئے دعا گو ہوں کہ خدا ان کو نیکی کی ہدایت دے اوروہ نشہ کرنا چھوڑ دیں ۔ انہوںنے کہا کہ میںعمران خان کی شادی پر کوئی تبصرہ نہیں کرنا چاہتی البتہ شوکت خانم ہسپتال کی فنڈ ریزنگ میں عمران خان کی ضرورمدد کروں گی۔

متعلقہ عنوان :