اداکارہ مدھو نے اسٹیج ڈرامہ ’’دنیا ست رنگی ‘‘میں اپنی پرفارمنس سے ہم عصر اداکارائوں ہلچل مچادی

جمعہ 12 جنوری 2018 13:56

اداکارہ مدھو نے اسٹیج ڈرامہ ’’دنیا ست رنگی ‘‘میں اپنی پرفارمنس سے ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جنوری2018ء) اداکارہ مدھو نے نئے اسٹیج ڈرامہ ’’دنیا ست رنگی ‘‘میں اپنی شاندار پرفارمنس سے ہم عصر اداکارائوں میںہلچل مچادی ۔

(جاری ہے)

اداکارہ ان دنوں گوجرانوالہ کے ایشیاء تھیٹر میں زیر نمائش اسٹیج ڈرامہ میں پرفارم کررہی ہیں جہاں ان کے ساتھ اداکارہ زرقا بٹ ، حناء مغل اور کوہ نور بھی پرفارم کررہی ہیں مگر اداکارہ مدھو نے ان اداکارائوں کو اپنے رقص کی بدولت مات دیتے ہوئے ڈرامہ بینوںسے اپنی رقص پرفارمنس سے بھرپور دادحاصل کی ۔ مدھو کے اسٹیج پر انٹری کیلئے آنے پر مدھو ،مدھو کی آوازئیں لگائی جاتی ہیںاور بعض منچلوںنے ان کے ساتھ اسٹیج پر رقص کرنے کی کوشش بھی کی مگر ہال میں موجود سکیورٹی گارڈ نے ان کو سختی سے روک دیا ۔