اداکارہ پائل خان پہلی مرتبہ شالیمار تھیٹر میں پرفارم کریں گی

جمعہ 12 جنوری 2018 13:56

اداکارہ پائل خان پہلی مرتبہ شالیمار تھیٹر میں پرفارم کریں گی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جنوری2018ء) اداکارہ پائل خان پہلی مرتبہ شالیمار تھیٹر میں پرفارم کریں گی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اداکارہ پائل خان اپنے کرئیر میں پہلی مرتبہ شالیمار تھیٹر میںشروع ہونے والے اسٹیج ڈرامہ ’’ایسی کی تیسی ‘‘میںاپنے رقص کے جلوے دکھائیں گی جبکہ ان کے ہمراہ جیاء بٹ ، آفرین پری ، سنہری خان ، انیشا خان ، حامد رنگیلا ، وسیم پنوں ، وقاص قیدو ، اسد مکھڑا ، شہزاد شوکی ،مختار چن سمیت دیگر اداکار بھی کاسٹ میں شامل ہیں ۔ ڈرامہ کے رائٹر و ڈائریکٹر ڈاکٹر اجمل ملک ہیں ۔