ْسرگودھا تحصیل بھلوال تھانہ صدر کے علاقہ چک 15 تصور آباد میں قتل ہونے والی لڑکی سپرد خاک

لڑکی ساجدہ پروین کو مبینہ زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا جس کی تصدیق میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد ہو گی افسوسناک واقعہ کے 10 گھنٹے بعد پولیس نے نہ صرف ملزمان کو ٹریس کیا بلکہ دونوں ملزمان کو گرفتار بھی کر لیا

جمعہ 12 جنوری 2018 13:45

ْسرگودھا تحصیل بھلوال تھانہ صدر کے علاقہ چک 15 تصور آباد میں قتل ہونے ..
سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جنوری2018ء) سرگودھا تحصیل بھلوال تھانہ صدر کے علاقہ چک 15 تصور آباد میں قتل ہونے والی لڑکی کو سپرد خاک کر دیا گیا۔ذرائع کے مطابق گائوں کی لڑکی ساجدہ پروین کو مبینہ زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا جس کی تصدیق میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد ہو گی۔

(جاری ہے)

وقوعہ کی اطلاع ملتے ھی ڈی پی او سرگودھا کیپٹن ریٹائرڈ محمد سہیل چوھدری فورا موقعہ پر پہنچے اور PFSA کی ٹیم کو بھی موقعہ سے شہادتیں اکٹھی کرنے کے لئے بلوایا گیا۔

ملزمان کی تلاش اور گرفتاری کے لئے ٹیمیں تشکیل دی گئیں جن کی نگرانی ڈی پی او سرگودھا نے خود کی۔ واقعہ کے 10 گھنٹے بعد پولیس نے نہ صرف ملزمان کو ٹریس کیا بلکہ دونوں ملزمان کو گرفتار بھی کر لیا۔ مقتولہ لڑکی کے کفن دفن کے تمام انتظامات بھی سرگودھا پولیس نے خود کیے۔ اس موقع پر ڈی پی او سرگودھا کا کہنا تھا کہ معاشرہ میں ایسے ناسوروں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا اور قانون کی عملداری کو یقینی بنایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :