قومی اسمبلی کے موجودہ اجلاس کو 25 جنوری تک جاری رکھا جائے گا
تازہ ترین : 1

قومی اسمبلی کے موجودہ اجلاس کو 25 جنوری تک جاری رکھا جائے گا

وقفہ سوالات سمیت دیگر قانون سازی سے متعلق اہم امور کوزیر بحث لایا جائے گا

قومی اسمبلی کے موجودہ اجلاس کو 25 جنوری تک جاری رکھا جائے گا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 جنوری2018ء) قومی اسمبلی کے موجودہ اجلاس کو 25 جنوری تک جاری رکھا جائے گا جس میں وقفہ سوالات سمیت دیگر قانون سازی سے متعلق اہم امور کوزیر بحث لایا جائے گا یہ فیصلہ جمعہ کو ہاؤس بزنس ایڈوائزی کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا جس کی صدارت سپیکر سردار ایاز نے کی اجلاس میں قومی اسمبلی کی51ویں اجلاس کو جاری رکھنے سے متعلق قواعد وضوابط طے کرنے کے لیے کمیٹی ممبران سے رائے لی گئی جس پر فیصلہ کیا گیا قومی اسمبلی کے موجودہ اجلاس کو 25جنوری تک جاری رکھا جائے گا جس میں وقفہ سوالات سمیت دیگر قانون سازی سے متعلق اہم امور کوزیر بحث لایا جائے گا اجلاس میں رانا تنویر حسین وفاقی وزیر برائے دفاعی پیدوار ، شیخ آفتاب احمد وفاقی وزیربرائے پارلیمانی امور، ڈاکٹرطارق فضل چوہدری وزیر مملکت برائے کیڈ، زاہد حامد ممبر،چوہدری محمد اشرف ممبر، سید نوید قمر ممبر،میراعجاز حسین جاکھرانی ممبر، ڈاکٹر شیریں مہرالنساہ مزاری ممبر، اقبال محمد علی ممبر،شیخ صلاح الدین ممبر اور صاحبزادہ طارق اللہ نے شرکت کی۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 12/01/2018 - 13:45:02

اس خبر پر آپ کی رائے‎

متعلقہ عنوان :