امیرالمجاہدین خادم حسین رضوی نے بچوں سے بد فعلی کی ذمہ داری ٹی وی پر ڈال دی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 12 جنوری 2018 13:31

امیرالمجاہدین خادم حسین رضوی نے بچوں سے بد فعلی کی ذمہ داری ٹی وی پر ..
قصور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12 جنوری 2018ء) : امیر المجاہدین خادم حسین رضوی گذشتہ روز قصور واقعہ کے خلاف احتجاج میں پولیس کی فائرنگ سے شہید ہونے والے 18 سالہ شعیب اسلام کی نماز جنازہ پڑھانے قصور گئے تو وہاں میڈیا سے بات کرتے ہوئے سیخ پا ہو گئے ۔ یہی نہیں بلکہ ننھے بچوں سے بد فعلی کی ذمہ داری بھی ٹی وی پر عائد کر دی۔

(جاری ہے)

میڈیا سے بات کرتے ہوئے خادم حسین رضوی نے کہا کہ لوگوں کو فحاشی پر اُبھارنے کا ذمہ دار کون ہے؟ کس نے بچیوں کو نیم برہنہ کر کے ٹی وی پر چلایا ہے؟ کس نے لوگوں کے جذبات اُبھارے ہیں؟ کس نے ایسی فلمیں بنائیں؟ ہر انسان کو فحاش میڈیا اور ٹی وی نے بنایا ہے۔

میڈیا خادم حسین رضوی سے سوال کرتا رہا اور وی سیخ پا ہو کر بولتے رہے جس پر میڈیا اور خادم حسین رضوی میں تلخ کلامی ہو گئی۔ خادم حسین رضوی کی میڈیا سے گفتگو اور تلخ کلامی آپ بھی ملاحظہ کیجئیے:

متعلقہ عنوان :