وزیر مملکت برائے خزانہ و اقتصادی امور رانا محمدافضل خان سے پاکستان میں فرانس کے سفیر کی ملاقات

جمعہ 12 جنوری 2018 13:42

وزیر مملکت برائے خزانہ و اقتصادی امور رانا محمدافضل خان سے پاکستان ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جنوری2018ء) وزیرمملکت برائے خزانہ واقتصادی اموررانا محمدافضل خان نے فرانسیسی کمپنیوں کو فارما، سکل ڈیویلپمنٹ اورریلوے کے شعبے میں سرمایہ کاری کی دعوت دی ہے۔ انہوں نے یہ دعوت پاکستان میں فرانس کے سفیرمارک بیریٹی سے جمعہ کو یہاں ملاقات میں دی۔ ملاقات میں پاکستان اورفرانس کے درمیان اقتصادی تعاون سے متعلق امورپربات چیت کی گئی۔

فرانسیسی سفیر نے وزیرمملکت کو بتایا کہ ان کا ملک پاکستان کو بہت اہمیت دیتاہے اوراس امید کا اظہارکیاکہ ان کے پاکستان میں بطورسفیررہنے کی مدت میں دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی اورمعاشی تعلقات اورتعاون کو مزیدفروغ دیا جاسکے گا۔ انہوں نے فرنچ ڈیولپمنٹ بنک کے پاکستان میں مختلف منصوبوں کیلئے مالی تعاون کو عندیہ بھی دیا، فی الوقت فرنچ ڈیولپمنٹ بنک کی پاکستان میں مختلف منصوبوں کیلئے مالی تعاون کی شرح 100سے لیکر150ملین یوروسالانہ کے درمیان ہے۔

(جاری ہے)

وزیرمملکت برائے خزانہ واقتصادی اموررانا محمدافضل خان نے اس موقع پر فرانسیسی کمپنیوں کو فارما، سکل ڈیولپمنٹ اورریلوے کے شعبے میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔انہوں نے بتایا کہ پاکستان کی تیزی سے ترقی کرتی ہوئی معیشیت میں سرمایہ کاری کے نئے مواقع سامنے آرہے ہیں اور حکومت اس ضمن میں سرمایہ کاری کی ترغیت اورفروغ کیلئے اقدامات کا سلسلہ جاری رکھیں گی۔

متعلقہ عنوان :