انوراگ کشیپ کی تمام فلمیں بڑے شوق سے دیکھتا ہوں، راوی کرشنا

جمعہ 12 جنوری 2018 13:42

انوراگ کشیپ کی تمام فلمیں بڑے شوق سے دیکھتا ہوں، راوی کرشنا
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جنوری2018ء) بالی وڈ اداکار راوی کرشنا نے کہا ہے کہ وہ انوراگ کشیپ کے بہت بڑے مداح ہیں اور وہ ان کی تمام فلمیں بڑے شوق سے دیکھتے ہیں۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق راوی کرشنا نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ انہیں انوراگ کشیپ کے ساتھ فلم ’’مکاباز‘‘ میں کام کر کے بہت اچھا لگا میں ان کی تمام فلمیں بڑے شوق سے دیکھتا ہوں، اداکار نے کہا کہ میری یہ خواہش تھی کہ میں ان کے ساتھ فلم کروں جو کہ پوری ہو گئی ہے۔ فلم میں راوی کرشنا کا کردار ایک باکسر کا ہے۔ فلم جمعہ کو نمائش کے لئے پیش کی گئی۔