فلم’’زیرو‘‘ میں شاہ رخ خان کے حلیے کی نئی جھلک جاری

جمعہ 12 جنوری 2018 13:38

فلم’’زیرو‘‘ میں شاہ رخ خان کے حلیے کی نئی جھلک جاری
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جنوری2018ء) بالی وڈ فلم’’زیرو‘‘ میںشاہ رخ خان کے حلیے کی نئی جھلک جاری کر دی گئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق شاہ رخ خان آنند ایل رائے کی فلم’’زیرو‘‘ میں بونے کا کردار ادا کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

شاہ رخ خان ان دنوںفلم کی عکسبندی میں مصروف ہیں۔ فلم میں شاہ رخ خان کے ساتھ انوشکا شرما اور کترینہ کیف نظر آیئں گی۔ فلم رواں سال دسمبر میں نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔