قصور میں بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے کے واقعہ کے خلاف مختلف سیاسی اور طلباء تنظیموں کا ہری پورمیں احتجاجی مظاہرہ

جمعہ 12 جنوری 2018 13:37

قصور میں بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے کے واقعہ کے خلاف مختلف سیاسی ..
ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جنوری2018ء) قصور میں معصوم بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے کے واقعہ کے خلاف مختلف سیاسی، طلباء تنظیموں اور پریس کلب کے زیراہتمام ہری پورمیں ایک احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ قائدین کی قیادت میں احتجاجی مظاہرین پریس کلب سے ریلی کی شکل میں ڈاکخانہ روڈ اور مین بازار سے گذرتے ہوئے صدیق اکبر چوک پہنچے۔

مظاہرین نے ہاتھوںمیں بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر مختلف نعرے درج تھے۔ صدیق اکبر چوک پہنچ کر پی پی پی کے رہنما سابق صوبائی وزیر اعجاز علی خان درانی، جماعت اسلامی کے ملک احسن اقبال، قاضی عمیر، تحریک انصاف کے ضلعی صدر راجہ احتشام، پریس کلب کے صدر زاکر حسین تنولی، جنرل سیکرٹری ملک فیصل اقبال، ایم ایس او کے محمد حنیف خان، مسلم لیگ (ق) کے سید حامد شاہ، اتحاد بین المسلمین کے مرکزی سیکرٹری جنرل نیئر عباس جعفری، تنظیم الاعوان کے ملک وجاہت، علماء امن کمیٹی کے چیئرمین قاری عبدالماجد قمر، اہلسنت والجماعت کے قاری فیضان، پاکستان عوامی تحریک کے ڈاکٹر جہانگیر عباسی اور دیگر مقررین نے قصور واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ننھی بچی کے اغواء، زیادتی اور بعد ازاں قتل کی لرزہ خیز واردات سے پوری انسانیت کے سر شرم سے جھک گئے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے مطالبہ کیا کہ آئندہ ایسے واقعات کے سدباب کیلئے نہ صرف ملزمان کو انجام عبرت تک پہنچانے کی ضرورت ہے بلکہ اس حوالہ سے مزید قانون سازی کی بھی ضرورت ہے۔

متعلقہ عنوان :