ضلع ناظم مانسہرہ سردار سید غلام کی وزیر مملکت برائے توانائی عابد شیر علی سے ملاقات

جمعہ 12 جنوری 2018 13:37

ضلع ناظم مانسہرہ سردار سید غلام کی وزیر مملکت برائے توانائی عابد شیر ..
مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جنوری2018ء) ضلع ناظم مانسہرہ سردار سید غلام نے گذشتہ روز وزیر مملکت برائے توانائی عابد شیر علی سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران ضلع ناظم نے مانسہرہ کے شہریوں کو بجلی سے متعلق مسائل سے آگاہ کیا۔ وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی نے مانسہرہ کیلئے دو نئے فیڈرز اور 132 کے وی کے نئے گرڈ سٹیشن کی منظوری دی۔

برفانی علاقوں میں کام کرنے والے واپڈا اہلکاروں کو خصوصی ہل الائونس کے مطالبہ پر عمل درآمد کرنے کی بھی وزیر مملکت نے یقین دہانی کرائی، ایکشین و ایس ڈی او کو تحصیل لیول پر کھلی کچہریاں لگانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ضلع ناظم کو بتایا گیا کہ مانسہرہ میں 220 کا وی گرڈ سٹیشن رواں ہفتہ کام شروع کر دے گا۔ گرڈ سٹیشن کا افتتاح فروری کے آخری ہفتہ میں کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

اوور لوڈ ٹرانسفر فوری تبدیل کرنے اور غلط ریدنگ کرنے والے اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔ گھروں کے اوپر سے گذرنے والی خطرناک لائنیں تبدیل کرنے اور رہائشی علاقوں کو محفوظ بنانے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ایبٹ آباد میں وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی سے ضلع ناظم مانسہرہ سردار سید غلام نے ملاقات کی۔

اس موقع پر ضلع ناظم نے عابد شیر علی کو مانسہرہ میں واپڈا کی جانب سے درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔ ضلع ناظم نے وزیر مملکت کو بتایا کہ مانسہرہ گرڈ سٹیشن اور لوڈ ہو چکا، لوڈ شیڈنگ اور کم وولٹیج کے خاتمہ کیلئے نئے گرڈ سٹیشن کی تعمیر وقت کی ضرورت ہے۔ جس پر عابد شیر علی فوری طور گرڈ سٹیشن کی منظوری دیتے ہوئے واپڈا حکام کو گرڈ سٹیشن کیلئے جگہ کا تعین کرنے کے فوری طور پر گرڈ سٹیشن پر کام شروع کرنے کی ہدایت کر دی۔

متعلقہ عنوان :