مولانا فضل الرحمن کا ایئر مارشل (ر) اصغر خان کے انتقال پر ان کے بیٹے علی اصغر خان ..
تازہ ترین : 1

مولانا فضل الرحمن کا ایئر مارشل (ر) اصغر خان کے انتقال پر ان کے بیٹے علی اصغر خان سے اظہار تعزیت

مولانا فضل الرحمن کا ایئر مارشل (ر) اصغر خان کے انتقال پر ان کے بیٹے ..
ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 جنوری2018ء) جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن تعزیت کیلئے گذشتہ شام ایبٹ آباد میں ایئر مارشل (ر) اصغر خان مرحوم کے گھر گئے۔ مولانا فضل الرحمن نے ایئر مارشل اصغر خان کے بیٹے علی اصغر خان سے ان کے والد کی وفات پر تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔ تحریک انصاف کی باغی رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی نے بھی ایئر مارشل اصغر خان کے گھر جا کر ان کے بیٹے علی اصغر خان سے تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے دعا کی کہ الله تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور سوگوار خاندان کو یہ ناقابل تلافی نقصان ہمت و حوصلہ کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 12/01/2018 - 13:34:42

اس خبر پر آپ کی رائے‎