مولانا فضل الرحمن سابق خطیب ہزارہ مولانا شفیق الرحمن کے انتقال پر تعزیت کیلئے مرحوم کے گھر پہنچ گئے

جمعہ 12 جنوری 2018 13:34

مولانا فضل الرحمن سابق خطیب ہزارہ مولانا شفیق الرحمن کے انتقال پر تعزیت ..
ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جنوری2018ء) جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن سابق خطیب ہزارہ مولانا شفیق الرحمن کے انتقال پر فاتحہ و تعزیت کیلئے مرحوم کے گھر پہنچ گئے۔ مولانا فضل الرحمن نے مولانا شفیق الرحمن مرحوم کے جانشین کے طور پر ان کے بڑے بیٹے مولانا انیس الرحمن کی دستار بندی کی۔ انہوں نے مولانا شفیق الرحمن کی وفات کو جمعیت علماء اسلام کیلئے بھی ناقابل تلافی نقصان قرار دیا۔

سابق خطیب ہزارہ مولانا شفیق الرحمن کے انتقال پر جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن بھی ایبٹ آباد پہنچ گئے۔ انہوں نے کیہال میں مولانا کے مدرسہ و مسجد میں جا کر ان کے بیٹوں مولانا انیس الرحمن، مولانا حمید الرحمن اور مولانا ذکاء الرحمن سے تعزیت کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

مولانا فضل الرحمن نے اس موقع پر مرحوم کے جانشین کے طور پر ان کے بڑے بیٹے مولانا انیس الرحمن کی دستار بندی کی۔

اس موقع پر علماء کرام کی بڑی تعداد موجود تھی۔ مولانا فضل الرحمن نے اپنے خطاب میں کہا کہ مولانا شفیق الرحمن ایک جید عالم دین تھے جن کی وفات سے پیدا ہونے والا خلاء پر ہونا مشکل ہے۔ دین کی سربلندی کیلئے ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، ان کی وفات سے جمعیت علماء اسلام کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے۔

متعلقہ عنوان :