باغوار میں قتل ہونے والے سردار اسد الرحمن کے چچا زاد بھائی کو اغواء کر لیا گیا

جمعہ 12 جنوری 2018 13:34

مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جنوری2018ء) باغوار میں قتل ہونے والے سردار اسد الرحمن کے چچا زاد بھائی کو بھی اغواء کر لیا گیا، طیب بدھ کی سہ پہر سے غائب ہے۔ پولیس نے اسد الرحمن کے قتل میں نامزد ملزمان بلال اور ذاکر کے خلاف اغواء کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپوں کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق5 ماہ قبل باغوار میں سرشام قتل ہونے والے نوجوان سردار نورالرحمن کے فرزند سردار اسد الرحمن کے چچا زاد بھائی محمد طیب ولد غلام نبی کو نامعلوم افراد نے اغواء کر لیا تھا۔ طیب کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ وہ بدھ کی سہ پہر سے غائب ہے، مغوی کے لواحقین نے تلاش کے بعد سرا نہ ملنے پر تھانہ شنکیاری میں اغواء کا شبہ ظاہر کرتے ہوئے سردار اسد الرحمن کے قتل کے نامزد ملزمان بلال ولد مسکین اور ذاکر کے خلاف تھانہ شنکیاری میں مقدمہ درج کروا دیا ہے۔ پولیس نے بلال اور ذاکر سمیت دو نامعلوم افراد کے لاف 365 بی کے تحت مقدمہ درج کر کے مغوی کی تلاش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :