چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے سے ملک میں بیروزگاری کا خاتمہ اور نئے روزگار ..
تازہ ترین : 1

چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے سے ملک میں بیروزگاری کا خاتمہ اور نئے روزگار کے مواقع ملیں گے، رپورٹ

چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے سے ملک میں بیروزگاری کا خاتمہ اور ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 جنوری2018ء) چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے سے ملک میں بیروزگاری کا خاتمہ اور نئے روزگار کے مواقع ملیں گے، پاکستان 2025ء میں دنیا کی بہترین اور 2047ء میں 10 بڑی معیشتوں میں شامل ہوجائے گا، موجودہ حکومت کے اقدامات سے ملک تیزی سے ترقی کر رہا ہے، دنیا کا ہر مستند جریدہ پاکستان کو ابھرتی ہوئی معیشت قرار دے رہا ہے۔

وزارت کے حکام نے ’’اے پی پی‘‘ کو بتایا کہ پاکستان چین کے ساتھ اقتصادی راہداری کے خواب کو پورا کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے نوجوان اساتذہ کی اعلیٰ تعلیمی قابلیتوں کی تکمیل کیلئے امریکہ کے ساتھ علمی راہداری قائم کرتے ہوئے 10 ہزار اساتذہ کی امریکی یونیورسٹیوں میں اعلیٰ تعلیم و تربیت کا بندوبست کر رہا ہے، انسانی و افرادی سرمایہ کاری کا اتنا بڑا خواب پہلے کبھی نہیں دیکھا گیا۔

انہوںنے بتایاکہ سی پیک منصوبہ دنیا میں جاری سب سے بڑا ترقیاتی منصوبہ ہے،55 ارب ڈالر مالیت سے زائد کا پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ پاکستان کو تیز رفتار اقتصادی ترقی کی شاہراہ پر لے جائے گا۔ طویل، کشادہ اور محفوظ سڑکیں، توانائی کے منصوبے، انڈسٹریل پارکس اور گوادر بندرگاہ کا منصوبہ، جس کی تکمیل دہشت گردی کے خلاف جنگ سے متاثرہ پاکستان کے لئے روشن مستقبل کی نوید ہے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 12/01/2018 - 13:07:44

اس خبر پر آپ کی رائے‎

China, Pakistan Economic Radiation Project will meet unemployment in the country and opportunities for new employment

China will take part in the country's economic growth in 2025 and 10 big economies in 2047, the country is rapidly developing by the current government measures, the world will get unemployment in the country, and will bring new jobs opportunities in the country. Every authentic journal of Pakistan is calling Pakistan an emerging economy

Related : Pakistan, China, CPEC China–Pakistan Economic Corridor

متعلقہ عنوان :