خیبر پختونخوا حکومت نے سی پیک کے تحت رشکئی میں اقتصادی زون کے قیام کیلئے 10 ہزار ..
تازہ ترین : 1

خیبر پختونخوا حکومت نے سی پیک کے تحت رشکئی میں اقتصادی زون کے قیام کیلئے 10 ہزار کنال اراضی حاصل کر لی

خیبر پختونخوا حکومت نے سی پیک کے تحت رشکئی میں اقتصادی زون کے قیام کیلئے ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 جنوری2018ء) پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کے تحت خیبر پختونخوا کی حکومت نے رشکئی میں اقتصادی زون کے قیام کے لئے 10 ہزار کنال اراضی حاصل کرلی ہے۔ صوبائی حکومت کے ذرائع نے بتایاکہ اقتصادی وصنعتی زون کے قیام کے لئے 10 ہزار کنال اراضی خریدی گئی ہے۔ ابتدائی طورپر اس زون میں 15 فوڈ پراسیسنگ، ٹیکسٹائل اور ماربل کے یونٹس قائم ہوں گے۔ انہوں نے کہاکہ چین کے وفد نے حال ہی میں زون کے لئے مختص سائٹ کا دورہ کیا اور اس پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہاکہ 250 طلباء کو تکنیکی تربیت کے لئے چین بھیجا جا رہا ہے۔ تربیت کی تکمیل کے بعد ان طلباء کو صنعتی زون میں ملازمتیں فراہم کی جائیں گی۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 12/01/2018 - 13:07:41

اس خبر پر آپ کی رائے‎

Khyber Pakhtunkhwa government receives 10 thousand kanal land for establishing economic zone in Rakkii under C-pack

The Khyber Pakhtunkhwa government has acquired 10,000 kanal land for the establishment of Economic Zone in Rakki under the Pak-China Economic Radar Project. Sources of provincial government said that 10 thousand kanal land has been purchased for the establishment of a Economic Wing Zone. Initially, 15 food processing, textile and marble units will be set up in this zone

Related : CPEC China–Pakistan Economic Corridor

متعلقہ عنوان :