حکومت رواں مالی سال انسانی ترقی کی بہتری کیلئے 115 ارب کے ترقیاتی فنڈز خرچ کر رہی ..
تازہ ترین : 1

حکومت رواں مالی سال انسانی ترقی کی بہتری کیلئے 115 ارب کے ترقیاتی فنڈز خرچ کر رہی ہے،سیکرٹری وزارت منصوبہ بندی و ترقی شعیب احمد صدیقی

حکومت رواں مالی سال انسانی ترقی کی بہتری کیلئے 115 ارب کے ترقیاتی فنڈز ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 جنوری2018ء) سیکرٹری وزارت منصوبہ بندی و ترقی شعیب احمد صدیقی نے کہاہے کہ حکومت رواں مالی سال انسانی ترقی کی بہتری کے لئے 115 ارب کے ترقیاتی فنڈز خرچ کررہی ہے، پلاننگ کمیشن نے پورے ملک میں انسانی ترقی کی بہتری کے لئے ایک مربوط منصوبہ بندی کی ہے جس کے آنے والے وقتوں میں دور رس نتائج حاصل ہوں گے۔

انہوں نے کہاکہ حکومت بہترین ماحول اور صحت کی سہولیات کی فراہمی پر توجہ دے رہی ہے۔ سیکرٹری منصوبہ بندی نے کہاکہ حکومت پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کے لئے سٹیک ہولڈز کی مشاورت کے ساتھ ایک جامع فریم ورک تشکیل دے رہی ہے جس میں لوگوںکی ضروریات کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے فنڈز مختص کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزارت منصوبہ بندی حکومت پاکستان کے وژن کے مطابق نوجوانوں، خواتین اور بزرگ افراد کے لئے تعلیم، ہنر اور صحت کے مختلف منصوبوں پر کام کررہی ہے جس سے معاشرے کا یہ طبقہ بھر پور طور پر مستفید ہوسکے گا۔
وقت اشاعت : 12/01/2018 - 13:07:37

اس خبر پر آپ کی رائے‎

The government is spending 115 billion development funds for the improvement of human development this year, Secretary Ministry Planning and Development Shoaib Ahmed Siddiqui

Secretary Ministry Planning and Development Shoaib Ahmed Siddiqui said that the government is spending 115 billion development funds for the improvement of human development this year, the Planning Commission has made a coordinated plan for the improvement of human development throughout the country, In the coming days, there will be far off results