جہانگیر ترین نے سپریم کورٹ میں اپنی نااہلی کے خلاف نظر ثانی درخواست دائر کردی
تازہ ترین : 1

جہانگیر ترین نے سپریم کورٹ میں اپنی نااہلی کے خلاف نظر ثانی درخواست دائر کردی

کاغذات نامزدگی میں جان بوجھ کر اثاثے چھپانے کی کوشش نہیں کی‘ عدالت اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرے‘ ٹرسٹ کے قیام کا مقصد بچوں کو برطانیہ میں گھر کی فراہمی تھا، ترین کی جانب سے بیان حلفی بھی عدالت میں جمع

جہانگیر ترین نے سپریم کورٹ میں اپنی نااہلی کے خلاف نظر ثانی درخواست ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 جنوری2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے سپریم کورٹ میں اپنی نااہلی کے خلاف نظر ثانی درخواست دائر کردی‘ نظر ثانی درخواست کے ساتھ جہانگیر ترین نے بیان حلفی بھی جمع کرادیا‘ حلف نامے میں کہا گیا کہ کاغذات نامزدگی میں جان بوجھ کر اثاثے چھپانے کی کوشش نہیں کی‘ عدالت اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرے‘ ٹرسٹ کے قیام کا مقصد بچوں کو برطانیہ میں گھر کی فراہمی تھا۔

جمعہ کو جہانگیر ترین نے نااہلی کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں نظر ثانی اپیل دائر کردی۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ کبھی بھی یہ نیت نہیں رہی کہ اثاثوںکو چھپایا جائے۔ عدالت اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرے جہانگیر ترین نے نظر ثانی درخواست کے ساتھ بیان حلفی بھی عدالت میں ج مع کرایا۔ حلف نامے میں جہانگیر ترین نے کہا کہ کاغذات نامزدگی میں جان بوجھ کر اثاثے چھپانے کی کوشش نہیں کی۔

ٹرسٹ کے قیام کا مقصد بچوں کو برطانیہ میں گھر کی فراہمی تھا۔ میرے چار بچے ہیں سب شادی شدہ اور خودمختار ہیں خود کو اور بیوی کو ٹرسٹ کا تاحیات بینی فشری بنانا صرف ایک حفاظتی اقدام تھا اس کو اثاثے چھپانے کے زمرے میں نہیں لیا جاسکتا۔ سپریم کورٹ نے جہانگیر ترین کو پندرہ دسمبر کو نااہل قرار دیا تھا۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 12/01/2018 - 12:59:08

اس خبر پر آپ کی رائے‎

Jahangir Tare filed an amendment petition against his disqualification in the Supreme Court "The court should revise its verdict," the purpose of establishing the Trust was to provide the children to the UK in the UK, the statement issued by the Holy Prophet also deposited in the court.

Pakistan Tehreek-e-Insaf's leader Jehangir Tare filed a revision against his disagree in the Supreme Court, with the request of revision, Jahangir Tare has also submitted the statement to the oath. In the oath, it was said that the secretariat of secretaries in the nomination papers Not to try 'court revise its verdict' The purpose of establishing a Trust was to provide children to the UK in the UK.

Related : UK, Supreme Court, Jehangir Khan Tareen