قصور واقعے میں ملوث ملزم کو پکڑ کر قرار واقعی سزا دی جائے گی‘
اس کیلئے فرانزک ٹیم دن رات کام کررہی ہے‘ ہمیں مل کر قصور کے لوگوں کو اس مصیبت سے نجات دلانا ہے‘ عوام ہمارے ساتھ تعاون اور ملزم کو پکڑنے میں مدد کریں‘ قصور واقعہ میں کچھ مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا ‘ ذمہ دارانہ رپورٹنگ پر میڈیا کے شکر گزار ہیں‘ قصور واقعے میں سیریل کلر ملوث ہے‘ المناک واقعے پر مظاہرین کے غم و غصہ کا احساس ہے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی ذاتی ٹیم واقعہ قصور کی پل پل رپورٹ لے رہی ہے جلد عوام کو اچھی خبر دیں گے مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا مشہود ، خواجہ عمران نذیر اور دیگر کا پریس کانفرنس سے خطاب
جمعہ 12 جنوری 2018 12:59
(جاری ہے)
حکومت نے ملزم کی گرفتاری کے لئے ایک کروڑ روپے کا اعلان بھی کررکھا ہے وزیراعلیٰ پنجاب واقعہ قصور پر انتہائی رنجیدہ اور پریشان ہیں۔ ملزم کی گرفتاری کے لئے تمام وسائل بروئے کار لارہے ہیں۔
شہر کے تمام ادارے ملزم کی گرفتاری کے لئے دن رات کام کررہے ہیں ہم نے اپنے شہر کے امن کو خراب نہیں ہونے دینا ہم سب نے مل کر کام کرنا ہے اور اس دشمن کو گرفتار کرنا ہے۔ تمام سکیورٹی اداروں کی خدمات کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے ہمارے ساتھ تعاون کیا۔ ہم نے کچھ مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہوا ہے اور جلد ہی ہم عوام کو اچھی خبر دیں گے شہباز شریف کی ذاتی ٹیم اس معاملے کی تحقیقات کررہی ہے اور تمام معاملات کو دیکھا جارہا ہے قصور سے امن کا پیغام پورے پاکستان کو جائے گا۔ اس موقع پر خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ تمام افراد اور اداروں نے مل کر اس خوفناک صورتحال پر قابو پانے پر مدد دی کچھ مشتبہ افراد گرفتار کئے گئے ہیں زینب کے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچانا ہماری اولین ترجیح ہے ہم سب مل کر ان تمام معاملات کو حل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ اس موقع پر محمد احمد خان نے کہا کہ ذمہ دارانہ رپورٹنگ کی وجہ سے اس معاشرتی مسئلہ کو خوش اسلوبی سے اٹھایا گیا اس واقعے میں سیریل کلر ملوث ہے جو پہلے بھی کئی واقعات میں ملوث رہا ہے۔ ہم ملزم کے نزدیک پہنچ گئے ہیں جو جلد اپنے انجام تک پہنچے گا۔ پولیس کی کئی ٹیمیں ملزم کی گرفتاری کے لئے چھاپے مار رہی ہیں ہمیں مظاہرین کے جذبات کا احساس ہے ہم اس شہر میں مزید تفریق نہیں چاہتے ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے پولیس کی مظاہرین پر فائرنگ کا سخت نوٹس لیا پولیس کو فائرنگ کرنے کا کوئی حق نہیں تھا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی ورلڈ فوڈ پروگرام کی کنٹری ڈائریکٹر کوکویوشییامہ سے ملاقات
-
حکومت گندم خریداری سے ہاتھ کھینچ چکی، کسان کو3900 روپے فی من قیمت نہیں مِل رہی
-
سعودی عرب کی پہلی بار ’مس یونیورس‘ مقابلے میں ممکنہ شرکت
-
وزیراعظم شہبازشریف نے ٹیکس چوری روکنے کا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم فراڈ قراردیدیا
-
توانائی پر پاک ایران تعاون موجود ہے، اپنی ضروریات کیلئے امریکا سے بھی رابطے میں ہیں،پاکستان
-
وزیراعظم 28 اپریل کو سعودی عرب میں عالمی اقتصادی فورم اور4 مئی کو گیمبیا میں او آئی سی سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے،ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ کی ہفتہ وار پریس بریفنگ
-
شہداء کے اہلخانہ میرے دل کے بہت قریب ہیں ، ایک شہید کا داماد ہوں، وزیرداخلہ محسن نقوی
-
قوم کو غلامی کی زنجیروں میں جکڑنے والوں سے کوئی ڈیل نہیں کروں گا
-
ہماری آزادی میں ایک جنگل کا بادشاہ حائل ہے
-
وزیر داخلہ محسن نقوی کا اسلام آباد پولیس خدمت مرکز 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
-
ایف بی آر، وزارت داخلہ کو تیل کی اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کی ہدایت
-
ن لیگ پنجاب نے نو از شریف کو پارٹی کی قیادت دوبارہ سنبھالنے کی درخواست کر دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.