امول گپتا کی سائنا نہوال کی زندگی پر بننے والی فلم کی عکسبندی ملتوی ہونے بارے خبروں کی تردید

جمعہ 12 جنوری 2018 12:59

امول گپتا کی سائنا نہوال کی زندگی پر بننے والی فلم کی عکسبندی ملتوی ..
ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جنوری2018ء) بالی وڈ فلم ساز امول گپتا نے سائنا نہوال کی زندگی پر بننے والی فلم کی عکسبندی ملتوی ہونے بارے خبروں کی تردید کر دی ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق بیڈمنٹن کھلاڑی سائنا نہوال کی زندگی پر بننے والی فلم کی عکسبندی ملتوی ہونے کی خبریں سامنے آرہی تھیں جس پر فلم ساز امول گپتا نے کہا ہے کہ ایسی تمام خبریں بے بنیاد اور من گھڑت ہیں ۔ فلم کی عکسبندی طے شدہ شیڈول کے مطابق ہی رواں سال ستمبر میں شروع کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :