لائیو پروگرام میں سخت سوالات پر صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ جواب دینے سے قاصر ..
تازہ ترین : 1

لائیو پروگرام میں سخت سوالات پر صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ جواب دینے سے قاصر

پنجاب پولیس کی نااہلی پر جواب نہ دے سکے تو اینکر سے لغو زبان استعمال کی

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12 جنوری 2018ء): صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ نے لائیو پروگرام میں پنجاب پولیس کی بد ترین کارکردگی اور مظاہرین پر گولیاں برسانے سے متعلق سوال پر جواب دینے کی بجائے اینکر سے بد تمیزی کر ڈالی۔ لائیو پروگرام میں صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ نے نجی ٹی وی چینل کے اینکر پرسن شہزاد اقبال سے بدکلامی کی۔

جب ان سے مظاہرین پر گولیاں برسانے سے متعلق جواب مانگا تو انہوں نے بازاری زبان کا استعمال کی اور تہذیب کا دامن چھوڑ دیا ۔ شہزاد اقبال کے سوالات پر رانا ثنا اللہ نے کہا کہ آپ ہر بات کو گھٹیا انداز سے کر رہے ہیں، کیا یہ آپ کا وطیرہ ہے ؟ جس پر اینکر نے کہا کہ سر اگر آپ اس طرح کی زبان استعمال نہ کریں تو بہتر ہو گا۔ یہ سنتے ہی رانا ثنا اللہ سیخ پا ہو گئے اور کہا کہ میں تمہارے ساتھ یہی زبان استعمال کروں گا۔ تم کوئی خدا کے اُتار نہیں ہو۔ صوبائی وزیر قانون کی بدتہذیبی ، چوری اور پھر سینہ زوری کا منہ بولتا ثبوت یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جسے دیکھ کر صارفین نے انہیں خوب تنقید کا نشانہ بنایا اور بُرا بھلا کہا ۔ رانا ثنا اللہ کی یہ ویڈیو آپ بھی ملاحظہ کیجئیے:

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 12/01/2018 - 12:20:35

اس خبر پر آپ کی رائے‎

Rana Sanaullah, unable to answer Provincial Law on tough questions in the live program If the Punjabi police could not answer the ineffective, ankkar used to use a language

Provincial Law Minister Rana Sanaullah has misled anchor instead of responding to the question of raising bullets on Punjab Police's worst performance and demonstrators in the live program. Provincial Law Minister Rana Sanaullah, in the live program, made anonymously with private television channel Ankar Parson Shahzad Iqbal.

Related : Police, Law Minister, Rana SanaUllah