امریکی صدورکے گرد گھومتی ہالی وڈ فلم’’ دی پوسٹ‘‘ریلیز کردی گئی

فلم کے مرکزی کرداروں میں ہالی وڈ اداکار ٹام ہینکس اور میرل اسٹریپ جلوہ گر ہورہے ہیں

جمعہ 12 جنوری 2018 12:45

امریکی صدورکے گرد گھومتی ہالی وڈ فلم’’ دی پوسٹ‘‘ریلیز کردی گئی
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جنوری2018ء)امریکی صدورکے گرد گھومتی اسٹیفن اسپیل برگ کی ہدایتکاری میں بننے والی ہالی ووڈ فلم ’’ دی پوسٹ‘‘ ریلیز کردی گئی‘فلم کے مرکزی کرداروں میں ہالی وڈ اداکار ٹام ہینکس اور میرل اسٹریپ جلوہ گر ہورہے ہیں -گزشتہ روز لندن میں ہالی وڈ کی بائیو گرافی ڈرامہ مووی’’ دی پوسٹ ‘‘کے پریمیئر کا اہتمام کیاگیاجس میں اداکار ٹام ہینکس،آسکر یافتہ میرل اسٹریپ سمیت دیگر اسٹارکاسٹ نے شریک ہوکرایونٹ کی رونقیں بڑھادیں۔

(جاری ہے)

کہانی ہے بہادر خاتون صحافی کی جو چار امریکی صدور کے دور اقتدار میں پیش آنے والے حقیقی واقعات کے رازوں فاش کرنے کی ٹھان لیتی ہے۔ فلم کے مرکزی کرداروں میں ہالی وڈ اداکار ٹام ہینکس اور میرل اسٹریپ جلوہ گر ہورہے ہیں جو لندن میں سجے یورپیئن پریمیئر میں اسٹار کاسٹ کے ساتھ پہنچے تو ایونٹ کی رونقیں اور بھی بڑھ گئیں ۔