سوناریکا بھدوریاکی 5 سال کے بعد چھوٹی سکرین پر واپسی

جمعہ 12 جنوری 2018 12:45

سوناریکا بھدوریاکی 5 سال کے بعد چھوٹی سکرین پر واپسی
ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جنوری2018ء) بھارتی ٹی وی اداکارہ سوناریکا بھدوریا نے 5 سال کے بعد چھوٹی سکرین پر واپسی اختیار کر لی۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق ٹی وی اداکارہ سوناریکا بھدوریانے 5 سال کے بعد اپنے نئے ٹی وی شو پرتھوی والبھ کے حوالے سے انسٹاگرام پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اس شو کا حصہ بننے پر بے حد خوشی ہے اورانہیں امید ہے کہ انہیں زندگی کے اس دور سے بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا،اس شو کے ذریعے یہ پیغام دیا جائے گا کہ جو لوگ آپ سے نفرت کرتے ہیں ان کے ساتھ محبت سے پیش آئیں۔