ورون دھون،ارجن ریڈی بنیں گے

جمعہ 12 جنوری 2018 12:23

ورون دھون،ارجن ریڈی بنیں گے
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 جنوری2018ء)بالی وڈ اداکار ورون دھون کوتیلگو فلم ' ارجن ریڈی' کے ہندی ری میک میں کاسٹ کرلیاگیا ہے۔ فلم کا اسکرپٹ تیار کیاجارہاہے وہ جلد ہی شوٹنگ شروع کر دیں گے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ اس سے قبل اس فلم کیلئے رنویر سنگھ اور شاہد کپور کے کام کرنے کی اطلاعات تھیں۔ہدایتکار سندیپ وانگا نے گزشتہ برس تیلگو فلم' ارجن ریڈی' بنائی تھی تاہم اس کی پسندیدگی کو دیکھتے ہوئے اب سندیپ اس کا ہندی ریمیک بنانے کی تیاریوں میں ہیں ارجن ریڈی' ایک میڈیکل طالبعلم کی کہانی ہے جوسرجن بننے کے بعد اپنی محبت میں ناکامی کا سامنا کرتاہے اور اپنی زندگی پستی میں گزارتا ہے۔