پتوکی میں انسانیت سوز واقعہ11سالہ بچے کے ساتھ تین تین ظلم

جمعہ 12 جنوری 2018 12:02

پتوکی میں انسانیت سوز واقعہ11سالہ بچے کے ساتھ تین تین ظلم
ملتان(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔12جنوری2018ء):پتوکی میں انسانیت سوز واقعہ11سالہ بچے کے ساتھ تین تین ظلم،اغوا کرنے کے بعدزیادتی کا نشانہ بنایا گیا ،لاش کھیتوں میں پھینک دی گئی۔تفصیلات کے مطابق پتوکی میں قصور طرز کا واقعہ پیش آیا جہاں 11گھر سے تو نکلا لیکن پھر گھر لوٹ کر نا آیا۔ بچے کو پہلے اغوا کیا گیا اور پھر زیادتی کا نشانہ بنا کر مار دیا گیا۔

(جاری ہے)

اور بچے کی لاش کھیتوں میں پھینک دی گئی۔پوسٹ مارٹم کی رپورٹ کے مطابق بچے کو گلا دبا کر قتل کیا گیا۔بچے کے والدین غم سے نڈھال نظر آئے۔۱۱ سالہ اشراق کا معزور والد رو رو کر اپنے بیٹے کو یاد کرتا رہا۔کمسن اشراق کے والدین نے چیف جسٹس سے واقعے کا نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا۔واضح رہے کہ قصور میں بھی اس سے پہلے ایسا ہی درندگی کا واقعہ پیش آ چکا ہے جہاں سات سالہ زینب کو زیادتی کرنے کے نعد قتل کر دیا گیا تھا۔