پاکستان ہم سب کا سانجھا ہے‘

وطن کی ترقی کے مشن کو ہمیشہ مقدم رکھا ‘ مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ قومی مفادات کو ترجیح دی ‘ ہمارا ہر قدم عوام کی خوشحالی کیلئے اٹھ رہا ہے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے ارکان اسمبلی سے ملاقات میں گفتگو

جمعہ 12 جنوری 2018 12:13

پاکستان ہم سب کا سانجھا ہے‘
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 جنوری2018ء) وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان ہم سب کا سانجھا ہے‘ وطن کی ترقی کے مشن کو ہمیشہ مقدم رکھا ہے‘ مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ قومی مفادات کو ترجیح دی ہے‘ ہمارا ہر قدم عوام کی خوشحالی کے لئے اٹھ رہا ہے۔ جمعہ کو شہباز شریف سے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے ارکان اسمبلی نے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر شہباز شریف نے کہا کہ ارکان اسمبلی عوام کے مسائل کے حل کے لئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں۔ پاکستان کو آگے لے جانے کے لئے قومی مفادات کو مدنظر رکھ کر آگے بڑھنا ہے پاکستان ہم سب کا سانجھا ہے وطن کی ترقی کے مشن کو ہمیشہ مقدم رکھا ہے۔ ذاتی مفادات ملک و قوم کے لئے زہر قاتل ہیں۔ مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ قومی مفادات کو ترجیح دی ہے۔ ہمارا ہر قدم عوام کی خوشحالی کے لئے اٹھ رہا ہے۔ ملاقات کرنے والوں میں لیفٹیننٹ کرنل (ر) شجاعت احمد خان‘ نعیم گل‘ میر خالد محمود سرگانہ‘ قاضی عدنان‘ فرید اور سید افتخار الحسن شامل تھے۔