قومی اسمبلی، سانحہ قصور کو زیربحث لانے کے لئے وقفہ سوالات اور ایجنڈے کی کارروائی معطل

جمعہ 12 جنوری 2018 12:13

قومی اسمبلی، سانحہ قصور کو زیربحث لانے کے لئے وقفہ سوالات اور ایجنڈے ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جنوری2018ء) قومی اسمبلی میں قصور کے سانحہ کو زیر بحث لانے کے لئے وقفہ سوالات اور ایجنڈے کی کارروائی معطل کردی گئی۔

(جاری ہے)

جمعہ کو قومی اسمبلی میں سپیکر سردار ایاز صادق نے بتایا کہ ہائوس بزنس ایڈوائزری کمیٹی میں فیصلہ ہوا کہ قصور کے واقعہ پر وقفہ سوالات اور دیگر بزنس معطل کرکے اسے زیر بحث لایا جائے۔ شیخ آفتاب احمد نے تحریک پیش کی کہ وقفہ سوالات اور دیگر بزنس معطل کیا جائے۔ سپیکر نے تحریک ایوان میں پیش کی جس کی ایوان نے منظوری دے دی۔ ریاض حسین پیرزادہ نے تحریک پیش کی کہ قصور میں معصوم بچی کے ساتھ پیش آنے والے واقعہ کو زیر بحث لایا جائے۔

متعلقہ عنوان :