ہونڈا کمپنی نے اپنی شاندار اسکوٹر متعارف کروا دی

جمعہ 12 جنوری 2018 11:43

ہونڈا کمپنی نے اپنی شاندار اسکوٹر متعارف کروا دی
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔12جنوری2017ء) :ہونڈا کمپنی نے اپنی شاندار اسکوٹر متعارف کروا دی جو انتہائی دلکش اور پرکشش ہے جسے خاص طورپرخواتین کے لئے بنایا گیا ہے اس وقت الیکٹرک سواریوں کے حوالے سے صارفین ان کی ڈرائیونگ رینج اور چارجنگ ٹائم کے حوالے سے فکرمند رہتے ہیں مگر آسانی سے بیٹریاں بدلنے کی سہولت کا مقصد اس پریشانی کو کم کرنا ہے۔

(جاری ہے)

موبائل پاور بنک کی مدد سے چلنے والا یہ اسکوٹر فی الحال کانسیپٹ ڈیزائن ہے تاہم کمپنی رواں سال ہی اسے ایشیاءبھر میں فروخت کے لیے پیش کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔اس اسکوٹر کے لیے الیکٹرک موٹر بھی ہونڈا نے خود تیار کی ہے جسے نشست کے نیچے موجود بیٹریوں سے طاقت ملتی ہے۔

متعلقہ عنوان :