جہانگیر ترین نے سپریم کورٹ میں نا اہلی سے متعلق نظر ثانی اپیل دائر کر دی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 12 جنوری 2018 11:25

جہانگیر ترین نے سپریم کورٹ میں نا اہلی سے متعلق نظر ثانی اپیل دائر کر ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12 جنوری 2018ء) : جہانگیر ترین نے سپریم کورٹ میں نا اہلی فیصلے سے متعلق نظر ثانی اپیل دائر کر دی۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں پی ٹی آئی رہنما جہانگیر خان ترین نے نظر ثانی اپیل کے ستاھ ساتھ حلف نامہ بھی جمع کروایا ۔

(جاری ہے)

حلف نامے میں کہا گیا کہ کاغذات نامزدگی میں جان بوجھ کر اثاثے چھپانے کی کوشش نہیں کی۔ میرے چار بچے ہیں ، سب شادی شدہ اور خود مختار ہیں ۔ٹرسٹ کے قیام کا مقصد بچوں کو برطانیہ میں گھر کی فراہمی تھا ۔خود کو اور بیوی کو تاحیات بینفشری بنانا محض حفاظتی اقدام تھا ،
 انہوں نے استدعا کی کہ عدالت فیصلے پر نظر ثانی کرے۔ یاد رہے کہ پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین کو 15 دسمبر 2017کو سپریم کورٹ نے نا اہل قرار دیا تھا۔