کراچی کے ایک سکول میں چوکیدار کی پانچ سالہ بچی سے بدتمیزی
تازہ ترین : 1

کراچی کے ایک سکول میں چوکیدار کی پانچ سالہ بچی سے بدتمیزی

کراچی کے ایک سکول میں چوکیدار کی پانچ سالہ بچی سے بدتمیزی
 کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔12جنوری2017ء) : کراچی کے ایک اسکول میں چوکیدار کی پانچ سالہ بچی سے بدتمیزی،اہل علاقہ سراپا احتجاج،سکول میں توڑ پھوڑ،تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ابراہیم حیدری کے ایک سکول میں چوکیدار نے پانچ سالہ بچی کے ساتھ بدتمیزی کی۔جس کے بعد اہل علاقہ نے سکول پر دھاوا بول دیا اور سکول میں شدید توڑ پھوڑ کی ۔

لوگوں میں اس واقعہ کو لے کر شدید غضہ پایا جاتا ہے۔لوگوں نے ملزم کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔ جب کہ پولیس کے مطابق اس واقعے کی اطلاع پولیس کو نہیں دی گئی۔ایس ایس پی راو انوار کا کہنا ہے کہ کل پیش آنے والے اس واقعہ کی اطلاع بچی کے والدین کی جانب سے پولیس کو نہیں دی گئی۔واضح رہے کہ ان دنوں قصور میں سات سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کے معاملہ پر بھی لوگ شدید سراپااحتجاج ہیں۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 12/01/2018 - 11:23:39

اس خبر پر آپ کی رائے‎

متعلقہ عنوان :